Feb ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران میں بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون

تہران پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تہران کے خیابان پاسداران کو شر پسند اور فریب خوردہ عناصر کے وجود سے پاک و صاف کر دیا گیا ہے اور اس علاقے میں امن و امان برقرار ہو گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تہران پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر سعید منتظرالمہدی نے آج منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے پاسداران روڈ پر کچھ شرپسند عناصر نے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی جسے کنٹرول کردیا گیا ۔ تاہم شرپسند عناصر نے 5 افراد کو شہید کر دیا۔

تہران پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نےایک بس کو راہگیروں پر چڑھا دیا جہاں پولیس اہلکار بھی موجود تھے اور اس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں شرپسندوں نے رضا کار فورس بسیج کے ایک جوان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہو گیا اور اسی طرح شرپسندوں نے چاقووں سے حملہ کر کے ایک اوربسیجی نوجوان کو شہید کر دیا۔

پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر سعید منتظرالمہدی کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کے حملے میں 30 افراد زخمی ہوئے جن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ کئی شرپسند بھی زخمی ہوئے اور 300 کے قریب شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تہران پولیس کے ترجمان نے کہا کہ شرپسندوں نے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

ٹیگس