Feb ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران میں حادثہ کا شکار مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے آسمان ایر لائنز کے مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف نے منگل کی صبح کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیلی کاپٹروں نے دنا کے پہاڑی سلسلے میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار طیارے کے ملبے کا پتہ لگا لیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ ایران میں آسمان ایر لائنز کمپنی کا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار چھیاسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
عالمی سطح پر شائع اور نشر ہونے والے اعداد شمار کے مطابق گزشتہ ترسٹھ برسوں میں طیاروں کے سب سے زیادہ حادثات امریکہ، روس اور برازیل میں ہوئے جس کے بعد کولمبیا، کینیڈا،برطانیہ اور فرانس میں طیاروں کے حادثات رونما ہوئے۔

ٹیگس