Feb ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران اور اسپین کے وزرائےخارجہ کی ملاقات

ایران اور اسپین کے وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے

   ایران اور اسپین کے وزرائے خارجہ نے تہران میں اپنی ملاقات میں  سیاحت ، ماحولیات، توانائی ، پیشرفتہ ٹیکنالوجی اور نقل و حمل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی راہوں کا جائزہ لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ہسپانوی ہم منصب الفونسو داستس سے ملاقات میں تمام شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

 اسپین کے وزیر خارجہ الفونسو داستس نے بھی اس ملاقات میں اپنے دورہ تہران پر خوشی کا اظہار کیا ۔  انھوں نے جامع ایٹمی معاہدے کی تمام فریقوں کی جانب سے پابندی کی ضرروت پر زور دیتے ہوئےکہا کہ اسپین یورپی یونین کے ایک رکن کی حیثیت سے  خود کو جامع ایٹمی معاہدے کا پابند سمجھتا ہے ۔

 اس ملاقات میں ایران اور اسپین کےدرمیان سیاسی مشاورت میں وسعت کے لئے ایک مفاہمتی نوٹ پر بھی دستخط ہوئے ۔

اسپین کے وزیر خارجہ الفونسو داستس منگل کی رات سرکاری دورے پر تہران پہنچے ہیں

 

ٹیگس