Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کے بارے میں امریکی کردار تخریبی ہے

جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے میں ایران کے نمائندے محمد رضا نجفی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ تخریبی کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل نمائندے محمد رضا نجفی کا کہنا تھا کہ امریکہ جوہری معاہدے کے متن اور روح کے برخلاف ایران کے مفادات کو محدود کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اس قسم کے تخریبی اقدامات کے ذریعے جوہری معاہدے کو کمزرو کرنے کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔
ایران کے نمائندے کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے میں ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کی جانے والی تمام پابندیاں ہٹانے کی ضمانت دی گئی ہے۔
محمد رضا نجفی نے کہا کہ آئی اے اے ای نے دسویں بار ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پاسداری کیے جانے کی تصدیق کی ہے اور اب یہ معاہدے کے دیگر فریقوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی شفاف طریقے سے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کریں۔

ٹیگس