Mar ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • آیت الله احمد جنتی ماہرین کی کونسل کے سربراہ منتخب

ایران کی مجلس خبرگان رہبری یا ماہرین کی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ آیت الله احمد جنتی ماہرین کی کونسل کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔

ایران کی مجلس خبرگان رہبری یا ماہرین کی کونسل کے رکن آیت الله سید علی اصغر دستغیب نے آج صبح  ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے منعقد ہونے والے انتخابی نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آیت الله احمد جنتی نے 66 ووٹ حاصل کئے اور وہ ایک بار پھرماہرین کی کونسل کے  سربراہ منتخب ہوئے ہیں۔

آیت الله سید علی اصغر دستغیب نے کہا کہ آیت الله سید محمود ہاشمی شاہروی 72 ووٹوں سے سینیئر نائب سربراہ اور آیت الله محمد علی موحدی کرمانی 70 ووٹوں سے نائب سربراہ  منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کا چوتھا اجلاس آج صبح  شروع ہوا ۔

 

ٹیگس