Mar ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران اسلامی میں مقیم افراد کے لئے خوشخبری !!!

سحرعالمی نیٹ ورک اردو سروس نے اپنے محترم ناظرین کے لئے  ایک منفرد اور خصوصی پروگرام ترتیب دیا ہے۔

ماہ خدا  نامی اس پروگرام میں ایران میں باالخصوص تہران میں مقیم ان افراد کو جو اسلامی انقلاب، بانی انقلاب اور رہبرانقلاب اسلامی کی شخصیت سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کو اپنا نمونہ عمل بنا کر ایک کامیاب زندگی گزار رہے ہیں، ان افراد کو تہران اسٹوڈیو میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اور ان سے خصوصی گفتگو ہوگی -

 یہ خصوصی  پروگرام ماہ رمضان المبارک کے موقع پر سحراردو ٹی وی سے نشرکیا جائے گا۔ اپنے خیالات کو دنیا میں پیش کرنے کے سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ہمارے محترم ناظرین اور قارئین کرام اگر کسی ایسے افراد کو جانتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ دنیا بھر کے ناظرین ان سے آشنا ہوں تو ہم سے ذیل میں درج ایمیل پر رابطہ کریں -

 نوٹ : اس پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے ضروری نہیں کہ ان کا تعلق پاکستان یا ہندوستان سے ہو بلکہ یورپ اورافریقہ سے بھی تعلق رکھنے والے یعنی مختلف قومیت اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے  افراد رابطہ کرسکتے ہیں، ان کا قیام تہران میں ہونا ضروری ہے-

ایمیل:  [email protected]

 

ٹیگس