Mar ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے سے نکلنا امریکا کی سنگین غلطی ہوگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایٹمی معاہدے سے باہر نکلتا ہے تو یہ واشنگٹن کے لئے بہت ہی دردناک ہوگا۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ تحقیق اور ایٹمی پیشرفت کے تعلق سے ایٹمی معاہدے میں جو باتیں کی گئی ہیں اور اپنی پرامن ایٹمی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ایران نے جو اقدامات انجام دیے ہیں ان کے پیش نظر اگر امریکا نے ایٹمی معاہد سے نکلنے کی غلطی کی تو یقینی طور پر واشنگٹن کے لئے یہ بہت دردناک غلطی ہوگی۔
ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ سے واپسی پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جس دن سے امریکا کے صدر بنے ہیں حتی اس سے قبل بھی یہ کوشش کرتے رہے ہیں کہ ایٹمی معاہدے کو ختم کردیں اور اس پورے عرصے میں امریکا نے ایٹمی معاہدے کے تعلق سے بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ تہران نے مذاکرات کے دوران ہی خود کو مختلف حالات کے لئے تیار کرلیا تھا کہا کہ ایٹمی معاہدے میں یہ بات صراحت کے ساتھ کہی گئی ہے کہ اگر ایران اس معاہدے کے اقتصادی فوائدہ سے بہرہ مند نہ ہوسکا تو اس کو کیا کرنا ہوگا۔