Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران میں دہشت گرد عناصر کی گرفتاری

ایران کے سیکورٹی اہلکاروں نے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں دہشت گرد عناصر کا پتہ لگا کر انھیں گرفتار کر لیا۔

ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ ایران میں امریکہ، آل سعود حکومت اور انقلاب مخالف عناصر کے مقاصد اور کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد گروہ کے اراکین کو جو چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے بھی لیس تھے، پتہ لگا کر گرفتار کر لیا۔

یہ دہشت گرد عناصر ایران کے مختلف علاقوں منجملہ صوبے خوزستان میں پبلک مقامات اور بے گناہ لوگوں کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

گرفتار کئے جانے والے دہشت گرد عناصر سے کافی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ایرانی عوام کے دشمنوں نے گذشتہ چالیس برسوں کے دوران بارہا اپنی سازشوں کے تحت ایران کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ اقدامات عمل میں لانے کی کوشش کی ہے تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی سوجھ بوجھ کے نتیجے میں دشمنوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوئی ہے۔

ٹیگس