Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۲۱:۳۲ Asia/Tehran
  • حضرت امام محمد باقر ع کی شب ولادت باسعادت

آسمان امامت و ولایت کے پانچویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں جشن و سرور کی محفلیں جاری ہیں۔

اتوار کی شب یکم رجب المرجب آسمان امامت و ولایت کے پانچویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت ہے۔

خاندان عضمت و طہارت کے ساتویں اور آسمان امامت و ولایت کے پانچویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام  یکم رجب المرجب سنہ ستاون ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔

فرزند رسولۖ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد، امام بارگاہوں اور مقدس مقامات پر محافل و میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی مناسبت سے ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں لوگوں کا جم غفیر ہے جو ان مقدس بارگاہوں میں امام عالیمقام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے نذرانہ عقیدت پیش کر رہا ہے۔

مختلف علاقوں کی سڑکوں، راستوں اور تمام مقدس مقامات کو نہایت شاندار طریقے سے سجایا گیا ہے اور ہر طرف خوشی و مسرت کے اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

محافل و میلاد کی مناسبت سے منعقدہ پروگراموں میں خاندان عصمت و طہارت کے چاہنے والے شعرائے کرام اپنا منظوم کلام پیش کر کے نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں جبکہ ذاکرین کرام کی جانب سے آسمان امامت و ولایت کے پانچویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ حضرت امام محمد باقر علیہ الصلوۃ و السلام کے فضائل بین کئے جا رہے ہیں۔

خاندان عضمت و طہارت کے ساتویں اور آسمان امامت و ولایت کے پانچویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ حضرت امام محمد باقر علیہ الصلوۃ و السلام کی شب ولادت باسعادت کے اس پرمسرت موقع پر سحر اردو ٹی وی اہلبیت اطہار علیہم السلام کے تمام چاہنے والوں اور تمام شیدائیوں کی خدمت میں دل کی اتاہ گہرائی سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

ٹیگس