Mar ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کے اثر و رسوخ اور ساکھ میں اضافہ ہوا ہے، کمال خرازی

اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ امور کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایران کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔

سید کمال خرازی کا کہنا تھا کہ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ایران نے خطرات کو عبور کر لیا ہے اور اس کے اثر و رسوخ میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی سلامتی و استحکام اور اس کا اثر و رسوخ میں اضافہ ملکی وسائل و توانائیوں کے بھروسے پر تیار کی جانے والی اسٹریٹیجک پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
 ایران کے سابق وزیر خارجہ اور اسٹریٹیجک کونسل برائے امور خارجہ کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کا مستقبل ایران کی آئندہ کی خارجہ پالیسی کا سب سے اہم معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے سب سے اہم سوال یہ ہے کہ اگر امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکل جاتا ہے اور یورپ بدستور اس کا پابند رہے تو ایران کے سامنے کون کون سے آپشن موجود ہیں۔
 ڈاکٹر کمال خرازی نے کہا کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال میں قومی مفادات کی حفاظت کا معاملہ، اسٹریٹیجک کونسل کے ایجنڈے میں شامل دوسرا اہم موضوع ہے۔

ٹیگس