Mar ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی

سنیئر ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجمان سیدحسین نقوی حسینی نے کہا کہ امریکہ نے جوہری معاہدے پرعمل کرنے کے لئے کام نہیں کیا بلکہ وہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کے لئے 19 بار قوانین پاس کئے.

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بشمول اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور یورپی یونین نے جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا مگر امریکہ نے شروع دن سے ہی اس کی مخالفت کی.

نقوی حسینی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کا موجودہ عمل غیرمطمئن ہے اور اس کی وجہ امریکہ کی وعدہ خلافی ہے.

انہوں نے کہا کہ جب 16 جنوری 2016 کو جوہری معاہدہ طے پایا تو امریکہ نے اگلے دن ہی 11 ایرانی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کیں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نئی پابندیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا.

 

ٹیگس