Mar ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • علاقائی بحران اغیار کی عدم مداخلت سے قابل حل ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ علاقائی بحران من جملہ یمن،بحرین اور لیبیا کا بحران گفتگو اوراغیار کی عدم مداخلت سے قابل حل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان کہا ہے کہ علاقائی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں جبکہ امریکہ کی نئی تقرری صرف عرب ممالک سے رقم سمیٹنے اور تجارت کی غرض سے ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم  بن یامین نیتن یاہو کے بیانات کا جواب بھرپور طریقےسے دینے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان در حقیقت امریکی اور صہیونی ہاتھوں میں بری طرح پھنس گئے ہیں اور اس کے برے نتائج ریاض اور اس کے اتحادی ممالک پر پڑیں گے۔

 

ٹیگس