Mar ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب عالمی سطح پر دہشتگردی کو فروغ دینے کا مرکز

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی تھینک ٹینک کے مرکز بروکنگز میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کے ایران مخالف بیانات کے ردعمل میں کہا کہ سعودی عرب نے خطے کو بند گلی میں دھکیلنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر دہشتگردی کو فروغ دیا اوربحرانوں کے حل کے لئے سیاسی کوششوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔

بہرام قاسمی نے سعودی وزیر خارجہ کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عادل الجبیر علاقائی بحران بشمول مسئلہ یمن کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی بات کرتا ہےجبکہ سعودی عرب نے گزشتہ تین سالوں سے ایسی تمام سیاسی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران عراق و شام کی حکومتوں کی درخواست پر انھیں دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مشورہ دینے کا کام کیا جو کسی بھی طور امریکہ،سعودی عرب اور صیہونی حکام  کے مزاج کے مطابق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عادل الجبیر مظلوم اور قحط سالی کا شکار یمنی عوام کے ساتھ جنگ، آگ اور تشدد کی زبان میں بات کرتے ہیں.

بہرام قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک سربلند ملک ہے جس کی سرحدیں طویل، قدیم اور تہذیب کی مثال ہیں اور یقینا ایران کی ثقافتی سرحد صرف اس ملک تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خطے میں قیام امن و استحکام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششیں جاری رہیں گی۔

 

ٹیگس