Apr ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کی ناکامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ نے کہا ہے کہ ایران و پاکستان کی سرحد کے قریب واقع شہر میر جاوہ میں ایران کے بہادر سپوتوں نے آج علی الصبح دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی برج پر قبضہ کرنے کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق قدس بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا ایک گروہ پاکستان سے ایران میں داخل ہوا اور سرحدی علاقے میل 89 میں ایک سکیورٹی برج پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے ایران کے بہادر سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے ناکام بنا دیا جس کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی اور فرار ہوئے۔  دہشتگردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 2 اورایک سرحدی سکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں  نے گزشتہ چند سالوں کے دوران پاک ایران سرحدی علاقوں میں پاکستان سے داخل ہو کر کئی ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا ہے۔

ٹیگس