Apr ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران کو ای سی او  کا سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا

ایران کو آئندہ تین برسوں کے لئے اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کا سیکریٹری جنرل بنا دیا گیا۔

تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کی وزارتی کونسل کا تیئیسواں اجلاس منگل کومنعقد ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی شرکت کی اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جن میں تین برس کے لئے ای سی او  کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ ایران کے سپرد کیا جانا شامل ہے۔ای سی او کے رکن ملکوں نے تجارت کی عالمی تنظیم میں ایران کی شمولیت کی حمایت اور اس سلسلے میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کی مذمت بھی کی۔واضح رہے کہ اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او میں ایران، پاکستان، ترکی، ترکمنستان، قرقیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجیکستان، اور جمہوریہ آذربائیجان شامل ہیں۔

ٹیگس