Apr ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے پر ایران کا امریکہ کو سخت انتباہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہاہے کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی پر تہران ٹھوس اور دو ٹوک ردعمل ظاہر کرے گا جو واشنگٹن کے لیے کسی طور خوش آئند نہیں ہوگا۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  تاجکستان کے دارالحکومت دوشبنہ  میں اقتصادی تعاون تنظیم  ای سی او کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت سے واپسی پر تہران میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ ان  کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تو اس کے خلاف ایران اور عالمی برادری سخت ردعمل ظاہر کرے گی۔محمد جواد ظریف نے یہ بات زور دے کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران قومی مفادات کا ہر صورت میں دفاع کرے گا اور جوہری معاہدے کے تحت ایرانی مفادات کا تحفظ یقینی بنائے جانے کی ضررت ہے۔انہوں نے جوہری معاہدے سے متعلق یورپ کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال یورپ میں اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتے اور دوسرے معاملات کا ایٹمی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بڑے واضح الفاظ میں کہا کہ خطے میں یورپ کے کردار پر تہران کو سخت اعتراض ہے اور ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یورپ تاحال اپنی پالیسیوں کو امریکی دباؤ سے آزاد نہیں کرپایا ہے۔

ٹیگس