Apr ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت میں امریکہ اور برطانیہ کا تعاون بے شرمانہ ہے

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے سعودی جارحیت اور امریکا اور برطانیہ کے گھناونے کردار کو یمن میں جاری بحران میں شدت کا اصل سبب قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں امریکہ اور برطانیہ کا تعاون انتہائی بے شرمانہ ہے۔بیان میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو کذب محض قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لندن اور واشنگٹن تہران پر الزامات لگا کر یمن کے انسانی المیے میں اپنے گھناونے کردار کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر کے جاری کردہ بیان میں سعودی عرب اور اس کے جنگ پسند حامیوں کو یمن میں جاری انسانی بحران کا اصل ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے جنگ پسند اتحادی یمن میں اپنے انسانیت سوز جرائم کو چپھانے اور بحران کا دائرہ وسیع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔