Apr ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • انسداد کیمیائی ہتھیارکی تنظیم کو غیرجانبدار رہنے کا ایران کا مشورہ

ایران نے انسداد کیمیائی ہتھیار کی عالمی تنظیم کو غیرجانبدار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

او پی سی ڈبلیو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب علی رضا جہانگیری نے اس ادارے کی 59ویں ایگزیکٹو کونسل کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسداد کیمیائی ہتھیاروں کی عالمی تنظیم (OPCW) سے مطالبہ کیا کہ وہ بعض مخصوص رکن ممالک کے مقاصد پر عمل کرنے کے بجائے غیرجانبدرانہ رویے اختیارکرے ۔

انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے کو دوسرے رکن ممالک کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے اس لئے کہ شفاف تحقیقات اور حتمی رپورٹ کے ذریعے سے ہی کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا پتہ چل سکتا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ انسداد کیمیائی ہتھیاروں کی عالمی تنظیم (OPCW) دنیا میں کیمیائی واقعات سے متعلق سچائی سامنے لانے اور شفاف معائنہ کاری کے لئے واحد مطمئن ادارہ ہے لہذا اسے چاہئے کہ متنازع پالیسی اپنانے کے بجائے آزادانہ اور غیر جانبدرانہ تحقیقات کی راہ پر گامزن ہو۔

ٹیگس