Apr ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے کابل بم دھماکے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی گھناؤنا اور غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔

اتوار کے روز مغربی کابل کے علاقے دشت برچی میں قائم ووٹر اندراج کے مرکز پر داعشی دہشت گرد کے خودکش حملے میں کم سے کم چالیس افراد شہید اور سو کے قریب زخمی ہو گئے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کی حکومت اور عوام، نیز مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ علاقائی اور عالمی کوششوں کے نتیجے میں دنیا سے دہشت گردی کی جلد بیخ کنی کی جاسکے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کابل میں اتوار کو ہونے والا حملہ، پچھلے چند روز کے دوران افغانستان میں ووٹر اندراج کے مرکز پر ہونے والا پانچواں حملہ ہے۔

ٹیگس