Apr ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اپنے وعدوں کا پابند ہے، جوہری توانائی ایجنسی

عالمی جوہری ادارے نے ایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA)کے کوآرڈینیٹر کورنل فیروٹا نے غیرملکی خبر ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر جوہری معاہدے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے مضبوط نظام کے ذریعے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر نظر ہے اورایران نے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر بھی عمل درآمد کیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اہم بات ہے کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد جاری ہے.

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ایسے میں ایران کی شفاف کارکردگی کا اعلان کیا ہے کہ جب امریکی صدر ٹرمپ جھوٹے اور من گھڑت بیانات کے ذریعے جوہری معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انھیں ابھی تک کامیابی نہیں ملی اور کئی عالمی اداروں اور دنیا کے کئی ممالک نے امریکی صدر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے خلاف یکطرفہ طور پر کارروائی نہ کریں۔

ٹیگس