Apr ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۲:۰۹ Asia/Tehran
  • ایمٹی معاہدے سے نکلنے پر امریکہ سخت نتیجہ بھگتے گا، صدر مملکت ڈاکٹر روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے نکلنے پر امریکہ کو سخت نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جنگ اب ارادوں اور عزائم کی جنگ ہے اور مستقبل سے مایوسی کسی بھی قوم کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، کہا کہ کامیاب خارجہ پالیسی کے نتیجے میں دشمن کو سخت نقصان پہنچتا ہے اور امریکہ نے اگر ایٹمی معاہدے کو چھوڑا تو اسے سخت نتیجہ بھگتنا پڑے گا جبکہ سب سے کم نقصان خود ایران کو پہنچے گا۔

انھوں نے کہا کہ ٹرمپ، جب سے امریکہ کے اقتدار میں آئے ہیں ہیمشہ یہی کہتے رہے ہیں کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ نکل جائے گا مگر بھاری نقصان اور سخت نتیجے کی بنا پر ہی وہ اب تک اس معاہدے سے نکلنے کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ دو ملکوں کو چھوڑ کر اس وقت دنیا کے تمام ممالک ایٹمی معاہدے کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کا نکلنا بہت بڑی غلطی ہو گی۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے ایک ایسے راستے پر قدم اٹھایا ہے کہ جہاں بڑی فوجی طاقتیں اور بیشتر ممالک اپنے وعدوں پر کاربند رہنے پر مجبور ہیں جبکہ امریکی صدر ٹرمپ، جو خود کو اچھا دوہنے والا کہتے ہیں، ایران کو خطرہ ظاہر کرنے کے بہانے علاقے کے ملکوں کی دولت خوب لوٹ رہے ہیں۔

ٹیگس