Apr ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۲:۱۰ Asia/Tehran
  • صالح الصماد کی شہادت پر ایران کا تعزیتی بیان

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد کی شہادت پر یمنی عوام اور اس ملک کی اعلی سیاسی کونسل کے اراکین کو تعزیت پیش کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی ہمہ جہتی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی گذشتہ تین برسوں سے زائد عرصے سے جاری استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی قوم جلد ہی جارحین کے مقابلے میں اپنی استقامت و مجاہدت کا شیریں مزہ چکھے گی۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح الصماد صوبے حدیدہ پر سعودی جارحیت میں شہید ہو گئے۔ چھے ساتھیوں کے ہمراہ ہونے والی اس شہادت پر یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے تین روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ صالح الصماد، چھے اگست دو ہزار سولہ کو اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین بنے تھے۔

واضح رہے کہ یمن پر مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکہ کی حمایت سے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں تاہم سعودی عرب اب تک یمن میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس