Apr ۲۵, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • حوزہ علمیہ میں فلسفے اور معقولات کی ترویج پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حوزہ ہائے علمیہ میں فلسفے اور معقولات کی تعلیم کو زیادہ سے زیادہ رواج دینے پر تاکید فرمائی ہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مرحوم آقا علی زنوزی کی علمی خدمات کی یاد میں منعقدہ حکیم تہران نامی کانفرنس کے منتظمین سے فرمایا ہے کہ تہران و قم کے حوزہائے علمیہ میں عقلی علوم (معقولات) اور فلسفے کو رواج دیا جانا چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا اس سلسلے میں پیغام بدھ کی صبح کانفرنس ہال میں پڑھ کر سنایا گیا۔ یہ کانفرنس جنوبی تہران میں شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد ہوئی ہے جس کی اختتامی تقریب جمعرات کو قم میں  منعقد ہو گی۔ آپ نے اسلامی انقلاب کے بعد حوزہائے علمیہ میں عقلی علوم یا معقولات کے فروغ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بارے میں تعمیری تنقید اور جدت فکر کو ان علوم کی ترقی کا موجب قرار دیا اور فرمایا کہ مرحوم آقا علی زنوزی کی ایک اہم خصوصیت علوم عقلی میں تعمیری تنقید اور جدت فکر و بیان شامل ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ اس طرح کی کانفرنسیں، کسی شخصیت کی یاد تک محدود نہیں ہیں بلکہ درحقیقت ایک فکری سلسلے کے احترام و ترویج کی آئینہ دار ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فلسفے کی خصوصیات اور افادیت کا ذکر کرتے ہوئے حوزہائے علمیہ میں فلسفے کو رواج دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔

ٹیگس