Apr ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک امریکا کے فریب میں آگئےہیں، ایرانی فوج کے کمانڈر کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکا کی زیرسرکردگی تسلط پسندانہ نظام ایران کے اسلامی انقلاب کا دشمن ہے

ایران کی فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے جوان سرباز نامی فیسٹیول کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ایران کی دفاعی توانائیوں اور پروگراموں کے بارے میں یورپی حکام کے حالیہ بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی زیرسرکردگی تسلط پسندانہ نظام ایران کے اسلامی انقلاب کا دشمن ہے اور کچھ دیگر ممالک بھی جو امریکا کے پیرو ہیں واشنگٹن کے فریب میں آگئے ہیں - ایران کی فوج کے سربراہ نے کہاکہ تسلط پسندانہ نظام ایک دن ایٹمی مذاکرات کا مسئلہ اٹھاتا ہے تو دوسرے  دن انسانی حقوق کی بات کرتاہے اور آج اس نے ایران کی دفاعی توانائیوں اور میزائلی پروگرام کا معاملہ اٹھادیا ہے البتہ ان ملکوں کی اس طرح کی حرکتیں کوئی نئی بات نہیں ہیں - جنرل موسوی نے جوان سرباز نامی فیسٹیول میں نوجوانوں کی شرکت کو قومی طاقت کا ذخیرہ قراردیا اور کہاکہ نوجوانوں کی لازمی فوجی سروس ہمیشہ عوام کے نزدیک خاص اہمیت کی حامل رہی ہے - لیکن اسلام ان سے بالاتر طاقت و توانائی کے لحاظ سے نوجوانوں کی آمادگی  اور لازمی فوجی سروس کو ایک عبادت سمجھتاہے کیونکہ اس سے معاشرے کی سیکورٹی کی ضمانت فراہم ہوتی ہے - حضرت علی اکبر علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جوان سرباز نامی دسواں قومی فیسٹیول شروع ہوا جس کی افتتاحی تقریب میں فوج کے اعلی کمانڈروں نے بھی شرکت کی - ایران میں سرباز دوسال کی لازمی فوجی سروس میں حصہ لینے والوں کو کہتے ہیں -

 

ٹیگس