May ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیراعظم کی خودساختہ کہانی پرکڑی تنقید

ایران کے وزیرخارجہ نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے الزامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کو خودساختہ کہانی قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں نیتن یاہو کی خودساختہ کہانی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئےکہا کہ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی من گھڑت کہانی سنائی اور اب دوبارہ ایسی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس بار بھی اسے ماضی کی طرح ناکامی کا  منہ دیکھنا پڑے گا.

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس بات کا دعوی کیا تھا کہ ناجائز صیہونی ریاست کے پاس ایران کے خفیہ دستاویزات موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہے.

حالانکہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے متعدد بار اعلان کیاہے کہ ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے۔

ٹیگس