May ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکی عدالت کا ایران مخالف فیصلہ مضحکہ خیز، ترجمان وزارت خارجہ

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی عدالت کے ایران مخالف فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اس قسم کے غیرقانونی اقدام کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ اپنے لئے محفوظ رکھتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ گیارہ ستمبر کے واقعے میں ایران اور یا اس کا کوئی شہری ملوث نہیں رہا ہے بغیر ثبوت و شواہد کے ایران کے خلاف امریکی عدالت کا فیصلہ بالکل بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے۔
بہرام قاسمی نے امریکی عدالت کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ اس طرح سے عدالت کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سیاسی منصوبے ساز اس قسم کی کارروائیاں انجام دے کر گیارہ ستمبر کے تعلق سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی عدالت نے گیارہ ستمبر کے واقعے کے تعلق سے ایران کے خلاف بلاسبب کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایران کے خلاف گیارہ ستمبر کے واقعے کا شکار افراد کے لواحقین کو چھے ارب ڈالر ادا کئے جانے اعلان کیا ہے۔

ٹیگس