May ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • تہران کی یونیورسٹیوں کے طلبا کا امریکا مخالف مظاہرہ

تہران کی یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ نے ایک بڑا مظاہرہ کر کے امریکی صدر ٹرمپ کے گستاخانہ گھٹیا بیانات کی مذمت کی ہے۔

تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلبا کی بہت بڑی تعداد نے بدھ کو امریکا کے سابق سفارتخانے کے سامنے اجتماع کیا اور امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے-

امریکا مخالف مظاہرے میں شریک طلبا اور اساتذہ نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بدھ کے روز کے بیانات کی ھمہ جانبہ حمایت کا اعلان کیا-

تہران کی علامہ طباطبائی اور امیر کبیر ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے طلبا نے بھی نماز ظہرین کے بعد یونیورسٹیوں کے احاطے میں احتجاجی اجتماع کر کے امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات اور ایٹمی معاہدے سے اس کے نکلنے کے اقدام کی مذمت کی-

ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد مقدس سے بھی اطلاعات ہیں کہ یونیورسٹی کے طلبا اور شہدا کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدام کی مذمت کی اور امریکا سے مقابلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات پر عمل درآمد پر زور دیا-

اس درمیان اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل نے اپنے ایک بیان میں ایرانی عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعے کو پورے ملک میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے امریکا مخالف مظاہروں میں شرکت کریں۔

 

ٹیگس