May ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے تحت ایرانی مفادات کی تکمیل پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایٹمی معاہدے سے تہران کے اقتصادی مفادات کی تکمیل پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ مذاکراتی وفد کو فوری طور پر روانہ کرکے چین روس اور یورپی ملکوں سے براہ راست مذاکرات کرے اور اسی ہفتے اس بات کی ضمانت حاصل کرے کہ ایٹمی معاہدے پر عمل کیا جائے گا اور اس سے ایران کے اقتصادی مفادات کی تکمیل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملکوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بھی زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے حکم پر وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اتوار کو چین اور پھر اس کے بعد روس کا دورہ کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ منگل کوبرسلز میں برطانیہ فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کے طریقوں اور اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کی ضمانت حاصل کرنے کے لئے بات چیت کریں گے۔

ٹیگس