May ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  •  داعشی دہشت گردوں کو موت کی سزا

تہران کی ایک عدالت نے جون دو ہزار سترہ کے دہشت گردانہ حملے میں ملوث داعشی دہشت گردوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔

سات جون دو ہزار سترہ کو داعشی دہشت گردوں نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی مرقد مطہر پر حملہ کر کے سترہ افراد کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔
تہران کی انقلابی عدالت کے جج موسی غضنفر آبادی نے بتایا کہ پارلیمنٹ اور مرقد امام خمینی پر حملے سے متعلق کیس کی سات بار سماعت کی گئی جس کے دوران آٹھ افراد کو فساد فی الارض میں معاونت کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی۔
غضنفر آبادی نے کہا کہ تمام مجرموں اور ان کے قانونی وکلا کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے لیے بیس روز کے اندر اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

 

ٹیگس