May ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  •   ایران اور یورپ کے درمیان ایٹمی معاہدے کےبارے میں تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے برسلز میں ایٹمی معاہدے کے بارے میں گفتگو کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق برسلز میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فریقین نے ایٹمی معاہدے کو جاری رکھے جانے کے طریقہ کار کے بارے میں گفتگو کی۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، بیجنگ اور ماسکو میں ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد پیر کی رات بریسلز پہنچے جہاں وہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ سے بات چیت کررہے ہیں -واضح رہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ اور غیر قانونی علیحدگی کے بعد ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے بغیر ایٹمی معاہدے کو جاری رکھے جانے پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس