May ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران میں بنیادی خلیوں کے کارخانے کا افتتاح

تہران میں ایران کے نائب صدر اور وزیر صحت کی موجودگی میں بنیادی خلیوں کی پیداوار کے تعلق سے مغربی ایشیا کے پہلے کارخانے کا افتتاح ہوا۔

تہران میں اس کارخانے کا ایسی حالت میں افتتاح ہوا ہے کہ صرف امریکہ اور جاپان جیسے چند ممالک ہی بنیادی خلیوں کی پیداوار کی ٹیکنالوجی رکھتے ہیں۔اس کارخانے میں تیار کی جانے والی دوا کی اہمیت، مریض کے بنیادی خلیوں سے استفادے ، سیل کلچر اور قرنطینہ میں ہے  جو خلیوں کا کلچر مکمل ہونے  کے بعد انہیں مریض کے جسم میں منتقل کیا جاتا ہے-  اس کارخانے میں تیار کی جانے والی دوائیں ارتھروز، دل اور اسکین کی بیماریوں کے علاج میں کام آتی ہیں۔کارخانے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی امریکی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ تصور کہ پابندیوں کے ذریعے ایران کو  طبی وسائل اور دواؤں کی سپلائی روکی جا سکتی ہے، ایرانی قوم کی توانائی کے سلسلے میں اس کی عدم واقفیت کا نتیجہ ہے۔ایران کے وزیر صحت نے بھی کہا کہ بنیادی خلیوں کے شعبے میں ایران کا دنیا میں پندرہواں اور علاقے میں پہلا مقام ہے۔