May ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے مظالم میں امریکا برابر کا شریک

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونیوں کے مظالم اور جرائم میں امریکا برابر کا شریک ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران  کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ستر برسوں سے فلسطینیوں پر صیہونیوں کے ذریعے ڈھائے جا رہے مظالم میں امریکا برابر کا شریک ہے اور اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا منگل کے دن دیا گیا بیان اس حقیقت کو نہیں چھپا سکتا-

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے منگل کو اپنے بے بنیاد الزامات کی تکرار کرتے ہوئے کوشش کی کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کو فوری طور پر بند کرانے کے لئے عالمی سطح پر اٹھنے والی آوازوں سے لوگوں کی توجہ منحرف کر دیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نکی ہیلی نے اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے لئے امریکا کی غیر مشروط اور کھلم کھلا حمایت کا اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب امریکا کے اس قسم کےاقدامات کی وجہ سے ہی علاقے میں بحران اور بدامنی پائی جا رہی ہے-

ایران کے نمائندہ دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ایک بار پھر دنیا کے ملکوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ فلسطینی مظاہرین کا قتل عام بند کرانے کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالیں-

ٹیگس