May ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • برسلز اجلاس اہم سیاسی پیغام کا حامل ہے، وزیر خارجہ ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین، تین یورپی ملکوں اور ایران کے وزرائے خارجہ اور حکام کی شرکت سے برسلز اجلاس ایک اہم سیاسی پیغام کا حامل ہے۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کو برسلز سے تہران واپسی کے سفر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ملکوں نے ان کاموں کی فہرست تیار کر رکھی ہے جن کی بنیاد پر ایٹمی معاہدے کو بچایا جا سکتا ہے-

ان کا کہنا تھا کہ اس فہرست سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایران کے مفادات ایٹمی معاہدے سے کس حد تک پورے ہو سکتے ہیں-  وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنا ہے تو یہ کہنا ہو گا کہ برسلز اجلاس ایک اچھا آغاز ہے اور اس کا ایک اہم سیاسی پیغام ہے-

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بدھ کو یورپی ملکوں کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے اور اس کا ایک اہم ایجنڈا ایٹمی معاہدہ ہے، کہا کہ آئندہ ہفتے سے یورپ میں ماہرین کی سطح پر مسلسل مذاکرات کا دور شروع ہو گا-

وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ جمعے کو ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا بھی اجلاس شروع ہو گا جس میں ایران، برطانیہ، فرانس، روس، جرمنی اور چین شامل ہوں گے اور اب مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں یہی ممالک شریک رہیں گے-

 

ٹیگس