May ۲۰, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدہ باقی رکھنے کے لئے یورپی ملکوں سے ٹھوس ضمانت لی جائے، ولایتی

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کے سلسلے میں ٹھوس ضمانت لئے جانے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیرڈاکٹرعلی اکبرولایتی نے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک، اس بین الاقوامی معاہدے کے بارے میں متضاد مواقف اختیار کر رہے ہیں بنابریں یورپی ممالک سے ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے کے لئے ٹھوس ضمانت حاصل کئے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کے اعلان کے بعد ایران، روس، چین اور یورپی یونین نے امریکہ کے بغیر اس بین الاقوامی معاہدے کو جاری رکھنے کے بارے میں برسلز میں مذاکرات کئے ہیں جبکہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں آئندہ چھبّیس مئی سے ویانا میں سیاسی عہدیداروں اور ماہرین کی سطح پر بھی مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔

ٹیگس