May ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  •  امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حکومتی ارکان اور ان کے اہلخانہ کے ایک اجتماع سے خطاب میں ایران کے خلاف امریکہ کی گھناؤنی سازشوں اور عداوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اسرائیل اور خطے میں ان کے حامی ممالک کی طرف سے ایران پر دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ان کے شدید ترین دباؤ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ سخت اور پیچیدہ مشکلات کا مقابلہ کیا ہے اور مشکلات سے عبور کرنا ایرانی قوم اچھی طرح جانتی ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہے اور امریکہ اقتصادی دباؤ کے ذریعہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور خدا سے راز و نیاز کا مہینہ ہے اوراس مبارک مہینے کی ایک اور اہمیت ایک دوسرے سے اچھے اخلاق سے پیش آںا ہے۔

ٹیگس