May ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکی خارجہ پالیسی کرائے پر دستیاب ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی حکام غلط تصورات اور خیالات کے اسیر اور شر پسند طبقات کے قیدی بن کر رہ گئے ہیں۔

کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ مائک پامپیئو کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔
محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی نہ صرف دیوالیہ ہو گئی ہے بلکہ امریکہ کی خارجہ پالیسی پریشرگروپس کی کرائے کی خارجہ پالیسی میں تبدیل ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پریشر گروپ بھاری رقم خرچ کر کے امریکہ کی خارجہ پالیسی کو اپنی مرضی کی جانب موڑ سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پامپیئو نے پیر کے روز اپنے تازہ بیان میں ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں کا اعادہ کرتے ہوئے بارہ شرائط پیش کی ہیں جن میں ایران میں یورینیئم افزودہ بنانے کی تنصیبات کو ختم کرنے کی شرط بھی شامل ہیں۔