May ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران و ہندوستان کے تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران کے وزیر خارجہ پیر کی علی الصبح ہندوستان کے ایک روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے جہاں انہوں نےایران اور ہندوستان کے مابین مختلف شعبوں من جملہ سیاسی اور تجارتی روابط کے فروغ پرتاکید کی۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نئی دہلی ایر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ ایران و ہندوستان کے روابط ماضی کی طرح فروغ پا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران و ہندوستان مختلف شعبوں خاص طور سے توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے ہندوستان کو ایران کا مضبوط سیاسی اور اقتصادی پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع اور خطے میں مشترکہ تعاون پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے.

اس دورے کے دوران ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ہندوستانی حکام دوطرفہ تعلقات بالخصوص جوہری معاہدے کے خلاف امریکی خلاف وزریوں پر گفتگو کریں گے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہے. ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اس دورے کے موقع پر دونوں ممالک خطے کی تازہ ترین صورتحال اور عالمی تبدیلیوں پر بات چیت کریں گے.

 

ٹیگس