Jun ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • 7 سالہ ایرانی لڑکی حافظ قرآن

اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقے 'شہر ری' سے تعلق رکھنے والی ضحا میوند نے 7 سال کی عمر میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرلی

حضرت عبدالعظیم (ع) کے روضے کے دارالقرآن کے سربراہ حجت اللہ میرزایی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دارالقرآن میں حفظ قرآن کا کورس رکھا گیا تھا جس میں معمول کے مطابق ایک یا ڈیڑھ پارہ حفظ کیا جاتا تھا جبکہ ضحا میوند نے ہر کورس میں پانچ پارے حفظ کئے.

انہوں نے کہا کہ ضحا میوند اتنی ذہین اور پُرعزم تھیں کہ انھوں نے صرف 18 مہینوں کے دوران پورے قرآن کو حفظ کرلیا.

کم سن ایرانی حافظہ کی والدہ مریم نعمت الہی نے اپنی بیٹی کی صلاحیت اورقرآن حفظ کرنے پر کہا کہ ضحا نے دو سال کی عمر میں بھی قرآنی آیات بالخصوص آیۃ الکرسی کو بڑی آسانی حفظ کیا تھا.

 

ٹیگس