Jun ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران اور مشرق وسطی کے بارے میں امریکی سوچ خطرناک ہے

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ مشرق وسطی اور ایران کےبارے میں حکومت امریکہ کی سوچ بہت زیادہ خطرناک اور بچکانہ ہے

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ، مشرق وسطی میں کوئی تعمیری کردار ادا کرنے اور عراق، یمن، شام یا افغانستان میں ایک گاؤں کے امور تک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا، واشنگٹن کو بین الاقوامی قوانین اور الجزائر و ایٹمی معاہدے جیسے بین الاقوامی سمجھوتوں کی خلاف ورزی کرنے والا ملک قرار دیا۔انھوں نے علاقے اور ایران کے بارے میں امریکی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ صرف دھونس دھمکی اور مداخلت پسندانہ باتیں کرتا ہے جبکہ علاقے میں اس کی تمام پالیسیاں شکست سے دوچار ہو چکی ہیں۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے ایٹمی معاہدے سے قبل اور بعد کی امریکی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں شاہی حکومت کے زوال سے ابتک امریکہ ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔

ٹیگس