Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران سے ہندوستان تیل کی درآمدات میں اضافہ

ہندوستان کی جہازرانی کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے ہندوستان تیل کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی جہازرانی کی تنظیم نے اعلان کیا ہےکہ ایران سے ہندوستان تیل کی درآمادات مئی دو ہزار اٹھارہ میں یومیہ سات لاکھ پانچ ہزار بیرل تک پہنچ گئی ہے دو دو ہزار سولہ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
اس تنظیم کی رپورٹ کے مطابق مئی ماہ میں اپریل کی نسبت تیل کی درآمدات میں دس اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہو ا ہے جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں پینتالیس فیصد اضافہ ہونے کا پتہ چلتا ہے۔
ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک، ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا۔
ایران اور ہندوستان کے درمیان ہمیشہ خوشگوار تعلقات قائم رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ برسوں میں تجارتی تعلقات بھی تیزی کے ساتھ فروع پائے ہیں اور دو ہزار سولہ اور سترہ کے دوران ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی شرح بارہ ارب، نوے کروڑ ڈالر مالیت رہی ہے۔