Jun ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • ایرانی پولیس ورلڈ کپ کی سیکورٹی ٹیم میں شامل

ایرانی سیکورٹی ماہرین کی ٹیم روس میں ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلوں کی سیکورٹی میں تعاون کے لیے ماسکو پہنچ گئی ہے۔

یہ بات ایرانی پولیس کے انٹرپول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل ھادی شیرزاد نے نیوز ایجنسی ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سیکورٹی ماہرین کی ٹیم ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کے پورے ایونٹ کے دوران روسی سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے موجود ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس تعاون کے ذریعے ایران اور روس کے سیکورٹی ماہرین کے درمیان تجربات کا تبادلہ بھی عمل میں آئے گا۔قابل ذکر ہے کہ فٹبال کے عالمی مقابلوں کا آغاز آج سے روس میں ہورہا ہے جس کا پہلا میچ میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایران، فٹبال کے عالمی مقابلوں کے گروپ بی میں مراکش، اسپین اور پرتگال کے ساتھ اور اس کا پہلا میچ جمعے کو مراکش کے ساتھ ہوگا

ٹیگس