Jun ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی کینیڈین پارلیمنٹ کی قرارداد صیہونیوں کی ایما پر لائی گئی ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سازشیں ہمیشہ امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کی جانب سے کی گئی ہے اس لئے کینیڈین حکومت کو اس حوالے سے خبردار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران سے اس فیصلے پر معافی مانگے اور جلد از جلد اس پر نظرثانی کرے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ دوسرے ممالک کی سلامتی اور قومی اقتدار کا احترام کیا ہے اور یہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیات میں شامل ہے۔

ٹیگس