Jun ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • ساری دنیا امریکی دھونس و دھمکیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائے، صدر حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے دنیا کےتمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی حکمرانوں کی دھونس و دھمکیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں۔

عید الفطر کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی سے اعلی حکام، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ملاقات کے دوران خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے دشمن تجربے اور عقلانیت سے عاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے صرف ایران سے کیے گیے وعدوں  کو ہی نہیں بلکہ تمام علاقائی و بین الاقوامی اصولوں اور ضابطوں کو پامال کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

صدر نے کہا کہ تعجب کی بات یہ ہے کہ افغانستان سے لیکر عراق تک اور شام لیکر یمن تک ہرجگہ خطے کے عوام کے قتل عام میں ملوث طاقتیں امن کا لبادہ اوڑھ کر مذاکرات کا راگ الاپ رہی ہیں۔

صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے تجارتی شرکا، یورپ، روس، چین، ہمسایہ ملکوں، اسلامی دنیا اور تمام ملکوں کو امریکی حکمرانوں کی منہ زوری اور دھونس ودھمکی  کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے۔

ٹیگس