Jun ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • اسرائیلی ایٹمی وارہیڈز پرگفتگو کی ضرورت

ایران کے وزیرخارجہ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں مشرق وسطی میں 80 ایٹمی وارہیڈز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک بھی ایران میں نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایٹمی وارہیڈز جنگ پسندوں کے پاس ہیں اور وہ جھوٹے اور من گھڑت دعووں کے ذریعے ایران پر الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ علاقے اور دنیا کو لاحق حقیقی خطرات کے بارے میں مدتوں قبل سے تاخیر کا شکار گفتگو شروع  ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت در پردہ اور امریکہ کی حمایت کی وجہ سے این پی ٹی میں شامل نہیں ہوا ہے۔ اور اس کے پاس 200 کے قریب ایٹمی وارہیڈز موجود ہیں۔

ٹیگس