Jun ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • یمن: الحدیدہ میں عربی اور مغربی اتحاد کی شکست

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے یمن کی تازہ ترین صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحدیدہ میں عرب - مغربی اتحاد کو شکست ہوئی ہے اور جلد ہی یمنی قوم کی کامیابی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

سعودی اتحاد کی افواج نے مغربی یمن میں الحدیدہ بندرگاہ پر قبضہ کرنے کی غرض سے تیرہ جون سے وسیع پیمانے پر حملے شروع کئے ہیں۔ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے منگل کے روز تہران میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں ایران کی علاقائی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق، لبنان اور شام کے عوام کی کامیابی، استکباری طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے مقابلے میں مزاحمتی محور کی کامیابی ہے۔انھوں نے ایران کی میزائل توانائی کے بارے میں بھی کہا کہ ایران سائنسی لحاظ سے میزائل رینج مزید بڑھانے کی توانائی رکھتا ہے تاہم فی الحال میزائل رینچ میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ایرانی میزائلوں کی دو ہزار کلومیٹر کی رینج کے نتیجے میں ہی دشمنوں کے بہت سے اسٹریٹیجک اہداف زد میں ہیں اور اسی رینج کے نتیجے میں ایران کی سیکورٹی فراہم ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیگس