Jun ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • دشمن کی ایک اور شکست اور ایران کی ایک اور کامیابی

ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے ایرانی ڈیزل انجن کی تقریب رونمائی سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایرانی ساخت کا یہ انجن ایک ایسی صنعت و ٹیکنالوجی ہے کہ دشمن جس سے ایران کو محروم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

ایران میں تیار کردہ تیرہ سو ہارس پاور کے اس ڈیزل انجن کی منگل کے روز تہران میں رونمائی ہوئی۔ایران کے وزیر دفاع نے ڈیزل انجن کی رونمائی کو ایران کی خوداعتمادی و خودکفالت کے فروغ کی اہم ضروریات میں سے ق‍رار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی ماہرین کا تیار کردہ یہ ڈیزل انجن ایک اہم کامیابی ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدر ایران کے مشیر سورنا ستاری نے بھی اپنے خطاب میں اس کامیابی کو اہم قرار دیتے ہوئے ایرانی ماہرین کی سعی و کوشش کو سراہا اور اسے تجارت کی راہ میں بھی اہم قدم قرار دیا۔واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے بیس مارچ کو نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایران کے نظام اسلامی کا مقابلہ کرنے کے لئے دشمنوں کی اقتصادی جنگ کو ایک منصوبے سے تعبیر کرتے ہوئے اس جنگ کے مقابلے کا واحد ذریعہ ایرانی ماہرین کی تیار کردہ اشیا اور مصنوعات کی حمایت کو قرار دیا تھا۔