Jun ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک کی تجاویز اور اقدامات ناکافی :ایران

ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اوسلو میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی  نے اوسلو اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش سے  ہونے والی ملاقات اور گفتگو میں جوہری معاہدے  اور ماضی  میں امریکہ کی منفی اور خطرناک پالیسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں جوہری معاہدے کے تحفظ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا اور امریکی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں یورپی ممالک کی تجاویز اور اقدامات ناکافی ہیں۔

علی اکبر صالحی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے اقتصادی شعبے،بینکنگ اور سرمایہ کاری میں  ایران کی توقعات پوری نہیں ہوئی ہیں اس لئےجوہری معاہدے کے حامی من جملہ اقوام متحدہ اور یورپی ممالک کو امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہئیے۔

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بین الاقوامی معاہدہ قراردیتے ہوئے اس کے تحفظ پر زوردیا اور فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرکے اس کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کریں ۔

ٹیگس