Jul ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • پاک ایران گیس منصوبہ پاکستانی مفاد میں ہے

پاکستانی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا ہے کہ ہم ایران پاکستان گیس منصوبے پر تیزی سے پیش رفت دیکھنے کے خواہاں ہیں اور حکومت اس منصوبے پر عمل درآمد کرے گی کیونکہ یہ ملک کے مفاد میں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے پاکستان کی سینٹ کے ڈپٹی چیرمین سلیم مانڈوی والا سے ہونے والی ملاقات کے موقع پرکہا کہ ایران اور پاکستان باہمی تعاون اور قریبی تعلقات کے ذریعے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں.

مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس سے باہمی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا.

سلیم مانڈوی والا نے ایران کے سفیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچتا ہوا دیکھیں گے.

اس موقع پر سلیم مانڈوی والا نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران سرمایہ کار کمپنیوں کو دوبارہ سے متحرک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری  دونوں ممالک کے مفاد میں بہترین ذریعہ ہے.

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ خطے اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان اور ایران نے ایک جیسے خیالات کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلق کے فروغ کے کافی مواقع ہیں.

 

ٹیگس