Jul ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • نیٹو کے سربراہی اجلاس میں ایران مخالف تکراری دعوے

نیٹو کے سربراہی اجلاس میں ایک بار پھر ایران کے دفاعی پروگرام کے بارے میں تکراری دعوے کئے گئے۔

نیٹو کے رکن ممالک نے  بدھ کے روز اپنے بیان میں ایران کے میزائلی پروگرام کو بہانہ بنا کر ایک مرتبہ پھر تکراری دعوے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے دفاعی پروگرام کو مشرق وسطی میں عدم استحکام کا باعث قرار دیا۔

نیٹو کے بیان میں ایران سے کہا گیا ہے کہ وہ علاقے میں قدس کی غاصب اور جابر جعلی صیہونی حکومت کے مخالف مقاومت کی حمایت بند کر دے۔

نیٹو کے بیان میں ایران کے داخلی امور میں مداخلت  کر کے ایران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دفاعی پروگرام سے دستبرداری کرے ۔

نیٹو نے ایسے میں ایران کے جوہری پروگرام کی جانب ایسے میں اشارہ کیا ہے کہ جب ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے بارہا ایران کے جوہری پروگرام کے صاف و شفاف ہونے اور ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر کاربند رہنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس