Jul ۱۷, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا پاک افغان سرحدوں کا دورہ

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر سرحدی علاقوں کا معائنہ کیا ہے۔ ۔

جنرل باقری جب پاکستانی فوجی افسران کے ہمراہ شمالی سرحدی علاقوں کے دورے پر پہنچے تو پاکستانی فوجیوں نے ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے طور خم کی سرحد پر تعینات پاکستانی فوج کے افسروں سے بھی ملاقات کی۔ قبل ازیں جنرل باقری نے کور ہیڈکوارٹر پیشاور کا معائنہ کیا اور کور کمانڈر جنرل نذیر احمد بٹ سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس ملاقات میں ایران پاکستان مشترکہ سرحدوں کو سیکورٹی کی صورتحال کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری نے نیوز ایجنسی ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکورٹی اور دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد اور سامان حرب کی تیاری میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی راہوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ٹیگس